اسلام آباد یونائٹیڈ کو پلے آف مرحلے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ، کپتان مصباح الحق کی آج کھیلے جانےوالے انتہائی اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے ہاتھ میں ہیر لائن فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ کراچی کنگز کےخلاف آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،مصبا ح الحق اگر آج نہ کھیلے تو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت جے پی ڈومینی کریں گے۔ نائب کپتان رومان رئیس اور آل راﺅنڈر آندرے رسل پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور مصباح الحق کی غیر موجودگی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف مصباح الحق کے ہاتھ میں گیند لگی تھی۔ Islamabad united was a major blow before the play-off stage, his involvement in the very important match of the match, captain Misbah-ul-Haq today. According to the sources, Hib line fractures have been made in the hands of Misbah-ul-Haq, which will not be part of the team in the main match played against Karachi Kings, if Misba Hulq does not play today, then r...