Posts

جیت تو دور جیت کی کوشش بھی نہیں کی! پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ۔۔ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Image
انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز جیت لی۔   مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 4 اور محمد رضوان صرف ایک رن بناسکے، دونوں کو بالترتیب کرس ووکس اور ریس ٹوپلے نے آؤٹ کیا۔ افتخار احمد اور شان مسعود نے 28 رنز کی شراکت بنائی جو افتخار کے آؤٹ پر ختم ہوگئی، انہوں نے 16 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیوڈ وِلی نے کیچ آؤٹ کروایا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ان...

کراچی کنگز کےسپر سٹار محمد عامر فٹ ہوگئے

Image
 پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ان کراچی کنگز ان دنوں مشکلات کا شکار ہے اور اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے لیکن کراچی کنگز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوگئے ہیں۔ ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا لیکن وہ آج ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، امکان ہے کہ محمد عامر زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دوسری جانب پشاور زلمی میں شامل افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس شروع کردی ہے، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔ پشاور زلمی کے ہی ثاقب محمود کے حوالے سے ٹیم ترجمان نے بتایا کہ وہ کل کراچی پہنچیں گے، جہاں تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ لاہور قلندرز نے بھی آج بھرپور پریکٹس کی اور سیناریو بیس میچ کھیلا، جس میں بلے بازوں کو مخ...

26، 83 اور اب 88 سٹرائیک ریٹ 156ابھی تو بس شروعات ہے۔۔ شان مسعود سلیکٹز کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، وقار یونس

Image
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعود پی ایس ایل میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ابھی صرف ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے جن میں سے 2 میچز میں شان مسعود پلیئر آف دی میچ بنے ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے شان مسعود کو پاکستان کی نیشنل ٹیم میں سلیکشن کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عمر کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں

علی ترین کا برطانوی پیسر ڈیوڈ ولی کیلئے تاحیات

Image
  ملتان سلطانز نے گزشتہ رات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔ سلطانز کے ڈیوڈ ولی نے آخری اوور میں صرف آٹھ رنز کا دفاع کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو چھ رنز سے فتح دلانے میں مدد کی۔ جہاں انگلش آل راؤنڈر کو اپنے اعصاب کو برقرار رکھنے پر تقریباً ہر ایک کی جانب سے داد ملی، وہیں ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین آگے آئے اور انہیں تاحیات ایک ایسی لذت کی فراہمی کا وعدہ کیا جس کے لیے ملتان شہر شاید سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر علی ترین نے ڈیوڈ ولی کو تاحیات سوہن حلوہ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

Gar bete pesy kamye 100 such me

https://youtu.be/4GM5HOJkdiY
Image
اسلام آباد یونائٹیڈ کو پلے آف مرحلے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ، کپتان مصباح الحق کی آج کھیلے جانےوالے انتہائی اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے ہاتھ میں ہیر لائن فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ کراچی کنگز کےخلاف آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،مصبا ح الحق اگر آج نہ کھیلے تو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت جے پی ڈومینی کریں گے۔ نائب کپتان رومان رئیس اور آل راﺅنڈر آندرے رسل پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور مصباح الحق کی غیر موجودگی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف مصباح الحق کے ہاتھ میں گیند لگی تھی۔ Islamabad united was a major blow before the play-off stage, his involvement in the very important match of the match, captain Misbah-ul-Haq today. According to the sources, Hib line fractures have been made in the hands of Misbah-ul-Haq, which will not be part of the team in the main match played against Karachi Kings, if Misba Hulq does not play today, then r...
Image
دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پلے آف مرحلے اور فائنل میچ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں ایلیمنیٹر 1 اور ایلیمنیٹر 2 بالتریتیب 20 اور 21 مارچ کو لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم ¾ 25 مارچ کو فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلا جائے گا۔پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی اور جیتنے والی ٹیم کراچی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی ¾ ہارنے والی ٹیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنائے گی۔کراچی کنگز کے جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کےلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ان میں انگلینڈ کے جو ڈنلے، ٹائمل ملز، روی بھوپارا ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے کولنگ انگرام اور ڈیوڈ وائزے شامل ہیں جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے ...